زندہ دلان لاہور پر سورج نے ایسی آگ برسائی کہ پچھلے سات سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
لاہور میں اپریل کے مہینے میں ہی گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس سے پہلے اپریل دو ہزار دس میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، آج بھی لاہور میں سورج کا پارہ ہائی رہے گا، اس لیے شہری احتیاط سے کام لیں اور گھر وں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی، تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،،، گزشتہ روز سبی، لاڑکانہ، نورپورتھل، بھکر اور ڈی جی خان سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین مقامات رہے۔