امریکہ اپنے تمام حامیوں اور چین کے ساتھ مل کر چلنا چاہتا ہے.تاکہ شمالی کوریا کو سمجھ آجائے کہ اس نے کس طاقت سے مقابلہ کیا ہے:مائیک پینس
امریکی نائب صدر مائیک پینس پھر شمالی کوریا پر برس پڑے، اپنے دورہ جاپان میں خطاب کرتے ہوئے پینس نے کہا کہ شمالی کوریا یہ بھول چکا ہے کہ اس نے کس سے مقابلہ کیا ،، دنیا میں شمالی کوریا کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے ،، امریکہ اپنے تمام حامیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات بنانا چاہتا ہے ، جن میں چین بھی شامل ہے ،، چین کے ساتھ بہترین تجارتی اور سفارتی تعلقات چاہتے ہیں ،، جاپان امریکہ کا بہترین دوست ہے ،، اپنے حامیوں کے ساتھ ایسے تعلقات چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا دیکھتا رہ جائے گا۔