صدر پیوٹن نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی
روس کے صدر پیوٹن نے ترک صدر طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی،،ٹیلی فونک گفتگو میں صدر اردوان نے کہا کہ جمہوریت عوام سے مضبوط ہوتی ہے،، نیا نظام ترکی کے جمہوری عہد میں تبدیلیوں اور اصلاحات کیلئے ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں آمریت ہوتی ہے وہاں صدارتی نظام نہیں چلایا جا سکتا،، اس سے قبل ٹرمپ سمیت دیگر شخصیات نے بھی اردوان کو مبارکباد دی