میں کہتا ہوں عدالتی فیصلہ بیس سال اور لیگی منصوبے چالیس سال یاد رکھے جائیں گے,وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
شیخوپورہ میں بھکی پاور پلانٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ ہمارا وقت ضائع نہ کیا جاتا توترقیاتی منصوبے 10 ماہ پہلے مکمل ہو جاتے ۔۔ دھرنے والوں نے ملکی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔۔ چینی صدر کا دورہ بھی دھرنوں کی وجہ سے منسوخ ہوا۔۔ انھوں نے کہاکہ نندی پورپراجیکٹ 2011 میں مکمل ہوناتھا مگر2015میں ہوا۔۔ جنھوں نےقوم کولوٹاوہ گلےپھاڑپھاڑکرالزامات لگارہےہیں ۔۔ شہبازشریف مزید کہاکہ کہ قابل احترام جج نے کہا ہے کہ پانامہ کا فیصلہ لوگ صدیوں یاد رکھیں گے۔۔ لیکن قوم منصوبوں کی وجہ سےوزیراعظم کو40سال تک یادرکھےگی ۔۔ بھکی پاور پلانٹ کا منصوبہ وزیراعظم کی سیاسی سوچ کاعکس ہے۔۔ اس موقع پر شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ میں اضافے کا اعتراف کیا اور عوام کو خوشخبری سنائی کہ اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع تک لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔۔ بھکی پاور پلانٹ سے 717 میگاواٹ بجلی فوری سسٹم میں شامل ہو گی۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت ترقی کی جانب جا رہی ہے صرف تین منصوبوں میں ایک سو بارہ ارب روپے کی بچت ہوئی ہے