پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوگا معلوم نہیں تاہم عوام کی عدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ دے دیا, وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمودقریشی
پانامہ فیصلے سے قبل عمران خان کی زیرصدارت پہلے بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا پھر مقامی ہوٹل میں کورکمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا انہیں نہیں معلوم کہ عدالت کیا فیصلہ دے گی تاہم عوام نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا, شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا عمران خان اور لیڈرشپ سپریم کورٹ جائیں گے، فیصلہ سننے کے بعد پریس کانفرنس کے ذریعے ردعمل دیں گے, وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا عدالتی بنچ کے پانچوں اعلیٰ ججز پر مکمل اعتماد ہے جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے