چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے تیس خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیس خطرناک دہشتگردوں گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔۔ تیس خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔ دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کا عمل آپریشن رد الفساد کی وجہ سے تیز ہوا۔جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق ہوئی ان میں آرمی پبلک سکول پشاور پرحملہ میں ملوث دہشتگرد بھی شامل ہیں جبکہ ایف سی کے اہلکاروں کو قتل کرنے والے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔