پاکستان کا اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے,اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ
وقت نیوز کے پروگرام اپنا اپنا گریبان میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہناتھاکہ پاکستان کا اسلامی اتحاد میں شامل ہونا ملکی مفاد میں نہیں۔ سات ممالک ایسے ہیں جو اس اسلامی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کررہے جس میں ایران بھی شامل ہے، خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کی شمولیت سے پاکستان اورایران کے تعلقات بھی خراب ہوسکتےہیں جوکسی حال میں بھی ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا,