میں نے اپنے والد اور اہل خانہ میں کسی فرد کے چہرے پر پریشانی کے اثرات نہیں دیکھے, مریم نواز
مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کے فیصلے کو لے کر شریف خاندان میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔۔ اپنی ایک اور ٹیوٹ میں مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کے بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے تمام منصوبے ناکام ہو چکے ہیں اور ان کا مستقبل تاریک ہے جب کہ شریف خاندان ان ہتھکنڈوں سے بے نیاز ہے۔ میرے والد پریشان نہیں بلکہ ان کی توجہ ترقی اور تعمیری کاموں کی طرف ہے ۔ ۔ اسی لیے لوگ ان سے پیار کرتے ہیں ۔ اس ٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان ، شیخ رشید اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کی ہیں