سابق وزیراعظم نوازشریف،صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہلندن پہنچ گئے
سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی پرواز سے فیلمی ارکان کے ہمراہ لندن روانہ ہوئے، نواز شریف دوحہ کے راستے سے لندن پہنچے ،،جہاں انہوں نے کینسرکے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں، سابق وزیراعظم ڈیڑھ گھنٹہ ہسپتال میں رہےگھر واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی موضوع پر بات نہیں کریں گے کل تک پتہ چل جائے گا لندن میں قیام کروں گا یا نہیں، بعد ازاں مریم نواز نے ٹویٹ میں کہ پانچ ماہ بعد والدہ کی عیادت کی ہے اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت سب کی والدہ کو صحت دے ، نواز شریف بائیس اپریل کو دوبارہ وطن واپس آئیں گےاور ان کے ٹکٹ پر یہی تاریخ درج ہے، یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 23اپریل کو ہونا ہے۔