کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے افسر کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ناگن چورنگی کے قرین قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے کے افسر فیصل شیرازی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کے ڈی اے افسر فیصل شیرازی ایم کیو ایم پاکستان کا جوائنٹ سیکٹر انچارج بھی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل شیرازی ٹارگٹ کلنگ، چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں بھی ملوث ہے، گرفتار کے ڈی افسر کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش فیصل شیرازی سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔