رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ صدارتی اورپارلیمانی الیکشن تین نومبردوہزارانیس کے بجائے رواں سال24 جون کوہوں گے

ترک صدررجب طیب اردوان نے نیشنلسٹ اپوزیشن لیڈرسے ملاقات میں ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی اورپارلیمانی انتخابات تین نومبردوہزارانیس کے بجائے رواں سال چوبیس جون کوہوں گے۔ملک کودرپیش نئے چیلنجزپرقابوپانے کے لیے نئے صدارتی نظام کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے انتخابات کے بعد صدرکی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔ملک میں الیکشن کے بعد تبدیلی نظرآئے گی۔دوسری جانب ترکی کی اپوزیشن جماعت ری پبلکنزپیپلزپارٹی نے قبل ازوقت انتخابات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات نہیں ہوسکتے،اسے فوری ختم کیا جائے۔خیال رہے کہ ترکی میں جولائی دوہزارسولہ کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ ہے