محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں جمعہ تک بارشوں کی خوشخبری سنادی۔

Apr 19, 2018 | 10:15

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش اور ژالہ باری سےموسم خوشگوارہوگیا۔ڈی جی خان، کوئٹہ، خیبرپختونخوا، فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں اکتالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ادھرنوشہرہ اورچند دیگرعلاقوں میں ژالہ باری سے شہری خوشگوارحیرت میں مبتلا ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے بدھ کی رات سے جمعہ تک تین روز ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا۔ مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، لاہور، ملتان، اسلام آباد، پشاور،مردان،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد،کوئٹہ، کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور نیم پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مزیدخبریں