اسرائیلی فوجیوں کی غزہ کی سرحد کے نزدیک فائرنگ سے5 فلسطینی زخمی
غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطینیوں پر فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابقغزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سرحدی قصبے خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ کے ایک اڈے پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے سرحد کی جانب آنے والے پانچ فلسطینیوں پر فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے ایک شخص مسلح تھا۔