سعودی حکومت کی شہریوں کو آسان شرائط پر مکانات کی فراہمی

سعودی وزارت آباد کاری نے آسان شرائط پر مکانات فراہم کرنے شروع کردیئے۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت آبادکاری نے لوگوں کو آسان شرائط پر گھر فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا جس کے تحت ابتدائی طور پر 5 لاکھ ریال میں الدرعیہ کے علاقے میں 316 مکانات شہریوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ وزارت کی جانب سے ماہانہ قسط 1665 ریال مقرر کی گئی ہے۔