کراچی سے بدلہ لیا گیا،،شہر قائد کے عوام سے دشمنی کی جارہی ہے:مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ سوئی سدرن کو تہتر فیصد وفاق اون کرتاہے، وفاقی حکومت کراچی سے بدلہ لے رہی ہے ،،شہر قائد کے عوام سے دشمنی کی جارہی ہے،، صنعت کاروں نے انڈسٹریز بندکرنےکی دھمکی دےدی ہے، لیکن وفاق کو کوئی پرواہ نہیں، میرپورخاص،لاڑکانہ میں 16،شہیدبینظیرآبادمیں 18گھنٹےلوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ،، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے معاملےپر آج بھی مفتاح اسماعیل سےبات کرنیکی کوشش کی لیکن نہیں ہوسکی،، وزیراعظم نےکےالیکٹرک، سوئی سدرن کامسئلہ مفتاح اسماعیل کےحوالےکیا ہے،، گیس پر پہلاحق سندھ کےعوام کا ہے، ہمیں کہاجاتاہے کہ ایل این جی لے لیں، ہم کیوں لے لیں؟ عدالت کا فیصلہ ہے کہ سوئی سدرن کےالیکٹرک کو گیس دےگا،، مسئلہ کےالیکٹرک اور سوئی گیس کے درمیان ہے،، وزیر اعظم کو 2خط اور 6 بار ٹیلیفون پر بات کرچکاہوں،، اس مسئلے کا کوئی حل نکالنا ہوگا ،،