سعودی عرب میں پہلے گرلز سکاﺅٹس ادارے کا اجراء
سعودی سیکریٹری تعلیم برائے طالبات ڈاکٹر ھیا العواد نے مملکت کی سطح پر پہلی مرتبہ گرلز اسکاﺅٹس ادارہ کا افتتاح کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسیر کے علاقے میں پہلے اسکاﺅٹس ادارے کا افتتاح کیا گیا ۔ جس میں سیکریٹری تعلیم برائے طالبات سمیت اعلیٰ عہدیدار خواتین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ العواد نے تقریب سے خطاب میںکہا کہ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 ءکے ضمن میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی طالبات موثر انداز میں بحیثیت اسکاﺅٹس اپنا کردار انجام دے سکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سکاﺅٹس گائیڈز پروگرام 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایک کے تحت 7 سے 12 برس، دوسری میں 12 سے 15 اور تیسری میں 15 سے 18 بر س کی لڑکیاں شامل ہوںگی۔