نااہل شریف اور نااہل ترین کی پارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی. بلاول بھٹو زرداری

ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن صرف نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے, سیاست میں ایسا ہوتا ہے، ہر شخص کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق ہے. ہم پیپلز پارٹی کی نظریاتی سیاست کو واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ ، تین دفعہ وزیراعظم بننے والا صرف 6 دفعہ پارلیمنٹ آیا، ووٹ کے تقدس کی بات کرنے والوں نے پارلیمنٹ اور عوام کو عزت نہیں دی، انہیں 2018 کے الیکشن میں عوام جواب دیں گے،نااہل شریف اور نااہل ترین کی پارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی، عمران خان کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ، عمران خان سینیٹ الیکشن میں خودووٹ ڈالنے نہیں گئے کیا وہ اب اپنے خلاف بھی ایکشن لیں گے