گلوکارہ میشا شفیع نےمعروف گلوکار اور اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا

Apr 19, 2018 | 21:09

گلوکارہ میشا شفیع بھی عالمی تحریک می ٹو کا حصہ بن گئیں،ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا، گلوکارہ کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے انہیں ایک سے زائد بار جنسی ہراساں کیا،ان کا ضمیر اب انہیں مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا، کوئی خاتون جنسی ہراسانی سے محفوظ نہیں ہے، ہم اپنے معاشرے میں اس پر بولنے سے ہچکچاتے ہیں اور خاموشی کی راہ لیتے ہیں، ہمیں اجتماعی طور پر اپنی آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ خاموشی کے کلچر کو توڑا جاسکے، انہوں نے کہا کہ ہراسگی پر بات کرنا آسان نہیں لیکن اس پر خاموش رہنا بھی بہت مشکل ہے ، میں معاشرے میں رچ بس جانے والے خاموش رہنے کے کلچر کو توڑوں گی، میشا شفیع نے الزام عائد کیا کہ ، وہ علی ظفر کو کئی سالوں سے جانتی ہیں،دونوں نے اکٹھے بھی پرفارم کیا ہے، لیکن علی ظفر نے انہیں اس وقت ہراساں نہیں کیا جب وہ انڈسٹری میں نئی آئی تھیں بلکہ ایسے وقت میں دست درازی کی جب وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی تھیں،، علی ظفر نے انہیں دو بچوں کی ماں ہونے کے باوجود ہراساں کیا

مزیدخبریں