گلوکار نے گلوکارہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا
گلوکارہ میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد علی ظفر نے بھی خاموشی توڑ دی ، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا،، وہ ایک لڑکی کے باپ، ایک بیوی کے شوہر اور ایک ماں کے بیٹے ہیں، ان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے، خاموش رہنا ان کیلئے سود مند نہیں ہوگا، علی ظفر نے دوٹوک الفاظ میں میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے،اور گلوکارہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کردیا، علی ظفر نے کہا ، وہ قانون کی عدالت میںاس معاملے کو اٹھائیں گے اور پروفیشنل طریقہ اپنائیں گے،، سوشل میڈیا پر الزام کا جواب الزام سے نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان الزامات کا جواب دینے سے نہ صرف می ٹو کی تحریک کی بے عزتی ہوگی ، بلکہ ان کے اہلخانہ بھی اس سے متاثر ہوں گے،،وہ اس بات پر پختگی سے یقین رکھتے ہیں کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے