آرٹیکل پچیس اے کے تحت اپنی ذمہ داری کس حد تک ادا کی, چیف جسٹس سرکاری سکولوں میں انگریزی طریقہ تدریس رائج کیا، امیر اور غریب کا فرق مٹانے کی کوشش کی،پرویز خٹک

Apr 19, 2018 | 21:15

چیف جسٹس کے طلب کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ رجسٹری پشاور میں پیش ہوئے، پرویز خٹک نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں28ہزار اسکول ہیں، اسکولوں کی صلاحیت بڑھائی اور غیرحاضریاں ختم کردیں، ہمیں ایسا اسٹرکچر ملا جہاں تعلیم یا فرنیچر کچھ نہیں تھا،سکولوں کے نتائج صفر تھے، اب ہم نے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ بھرتی کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے اقدامات کے نتائج 4 پانچ سال بعد آئیں گے، انہوں نے سرکاری اسکولوں میں انگریزی ذریعہ تعلیم رائج کیا،امیر اور غریب کا فرق مٹانے کی کوشش کی،،انہوں نے چیف جسٹس کو مخاطب کرکے کہا اگر آپ 4سال پہلے آتے توتب بھی دیکھتے،، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے، آرٹیکل 25 اے کے تحت آپ کی جو ذمہ داری بنتی ہے کیا آپ نے وہ پوری کی،، آپ نے کون سا نیا سکول بنایاہے،5 سال میں آبادی کتنی بڑھی ، اسے کنٹرول کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے،، ہمیں تمام سوالوں کے جوابات چاہئیں، ہم دوبارہ بھی آئیں گے

مزیدخبریں