چیف جسٹس آف پاکستان کا پشاور کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ مریضوں نے چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے۔ کوئی تبدیلی نہیں آئی ہسپتال میں سہولیات نہیں ہیں
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ چیف جسٹس کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ آئی جی خیبر پی کے صلاح الدین محسود بھی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے دورے کے دوران آئی سی یو وارڈ اوردیگر وارڈز کا جائزہ لیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریض اور ان کے لواحقین انتظامیہ سے شدید ناراض نظر آئے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے چیف جسٹس کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے۔ چیف جسٹس نے شہریوں کی شکایات سنی اور ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا