سرجیکل سٹرائیک کےبھارتی دعوے کی بارہا سرِعام تردید کرچکے، جاسوس کلبھوشن یادیو اس بات کا ثبوت ہے کہ کون دہشت گردی کرا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان کی جانب سے پاک فوج پر بلااشتعال فائرنگ سےپانچ جوان شہید ہوئے اور ایک سولجر کو اغوا کرلیاگیا, پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا, افغانستان کے ساتھ مسائل کوکم ترین سطح پرلانےکیلئےمذاکرات جاری ہیں, سرجیکل سٹرائیک کےبھارتی دعوےکی کھلے عام تردید کرچکےہیں, جاسوس کلبھوشن یادیو ثبوت ہے کہ کون دہشتگردی کرارہاہے, سکھ یاتریوں کو بھارتی ہائی کمشنرسےملاقات سےروکنےکےالزامات بے بنیاد ہیں, ترجمان دفترخارجہ نےکہاامریکہ میں پاکستانی سفارتکاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پرپابندی سے متعلق امریکی حکام سےرابطے میں ہیں, وزیرخارجہ خواجہ آصف تیئس اورچوبیس اپریل کوشنگھائی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے