صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ملاقات ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ذرائع کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اورسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے حکومتی امور پر بھی بات چیت کی، چوہدری نثار کے تحفظات پر بھی گفتگو کی گئی، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے پارٹی میں فیصلے مشاورت سے کرنے کی ضرورت پر زور دیا، بعض پارٹی رہنماؤں کے بیانات پر ناراضی کا بھی اظہار کیا، ملاقات میں آئنده عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ،شہباز شریف اور چوہدری نثار کی گزشتہ کچھ روز کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب اس ملاقات کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔