کابینہ میں ردوبدل کے بعد مریم اورنگزیب کا منفرد ردعمل
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا ٹوئٹ،کابینہ میں ردوبدل کے بعد ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزرات میرٹ پر ملی ہے۔ تاریخ میں سستے ترین ہیلی کاپٹر کی ایجاد سے اس وزارت پر ان کا ہی حق بنتا تھا۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزرات میرٹ پر ملی ہے۔ تاریخ میں سستے ترین ہیلی کاپٹر کی ایجاد سے اس وزارت پر ان کا ہی حق بنتا تھاانہوں نے فواد چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ توقع ہے کہ فواد چوہدری 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کریں گے اور عوام کو جلد سستی اور انقلابی ہیلی کاپٹر سروس میسر آئے گی۔