چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں، رزاق داؤد
تجارت، ٹیکسٹائل،صنعتوں اورپیداوارکے بارے میں وزیراعظم کے مشیررزاق دائود نے کہاہے کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں اور معاہدے پردستخط اس مہینے کی اٹھائیس تاریخ کوہونگے۔ کراچی میں برآمدکنندگان اورصنعت کاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے تاجروں پرزوردیاکہ وہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دستخطوں کے ثمرات سے بھرپوراستفادہ کرنے کے لئے خود کوبہترین طورپرتیارکریں۔