لیبیا میں خلیفہ حفتر کی فوج کی مدد کی خبریں بے بنیاد ہیں. فرانس
فرانس نے لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی حمایت اورمدد کے تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فرانس لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان جنگ کا حصہ نہیں۔ جنرل حفتر کی فوج کی معاونت سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔ زرائع کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ طرابلس کی طرف سے جنرل خلیفہ خفتر اوران کی فوج کو سفارتی تحفظ دینے سےمتعلق تمام خبریں بنیاد ہیں۔ زرائع نے بتایا تھاکہ لیبیا کی وفاق حکومت نے فرانس کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی وفاق حکومت کی طرف سے فرانس پر لیبیا کی سرکاری فوج اور جنرل خلیفہ حفتر کی حمایت کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ قومی وفاق حکومت کے وزیرداخلہ فتحی باش اغا نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس کے ساتھ طےپائے تمام معاہدوں پرعمل درآمدروک دیا گیا ہے، خاص طورپردو طرفہ سیکیورٹی تعاون ختم کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فرانس بے جا طورپر جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کی مدد اور حمایت کررہا ہے۔