شہر قائد میں محنت کش پر بد ترین تشدد
شہر قائد میں ہوٹل کے مالک نے محنت کش کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں چائے کے ہوٹل کے مالک نے محنت کش پر بدترین تشدد کیا ہے۔ محنت کش غلام علی چائے کے ہوٹل پر آنیوالوں کی مالش کرتا ہے۔ متاثرہ شخص کی بیٹی ممتاز کا کہنا ہے کہ چائے کے ہوٹل کے مالک نے غلام علی کو ہوٹل سے اغوا کروایا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا یا۔ محنت کش کی بیٹی کے کہنا ہے کہ ہوٹل مالک نے والد کی مونچھیں بھی منڈھوا دی۔ میرے والد کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ بیٹی ممتاز نے کہا کہ پولیس کو درخواست دے دی ہے تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ محنت کش کی بیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے