چترال میں دو ہزار سال پرانا ثقافتی میلہ جشن قاقلشٹ کا آغاز
سطح سمندر سے سات ہزار کے بلندی میں دو ہزار سال پرانا روایتی میلہ جشن قاقلشٹ کا آغاز کردیا گیا اس میلے میں پولو، نشانہ بازی، باز سے شکار کے مقابلے، فٹ بال، کرکٹ، ثقافتی شو، تیر اندازی اور دیگر کئی رنگا رنگ اور دلچسپ کھیل کھیلے جائیں گے۔ قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی چترال کا رخکرتے ہیں اور دن کو روایتی کھیلوں سے اور رات کو ثقافتی شو سے محظوظ ہوکر چند لمحوں کیلئے اپنا غم بھلادیتے ہیں۔ اس دفعہ رایات سے ہٹ کر کسی اہم شحص کی بجائے جشن قاقلشٹ کے افتتاحی تقریب میں بیت الاطفال کے یتیم بچوں اور معذور بچوں کو مہمان خصوصی بنایا گیا جن کو چترال پولیس نے سلامی بھی پیش کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم، کمانڈنٹ چترال سکاﺅٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او محمد فرقان بلا اور دیگر فوجی، سول افسران کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی سیاح بھی موجود تھے ۔ جشن قاقلشٹ 21اپریل تک جاری رہے گا اور آخری دن پانچ سو سال پرانے بندوقوں سے نشانہ بازی کا مقابلہ بھی ہوگا جسے سیاہ کمان کہتے ہیں اس جشن کو دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔