ایبٹ آباد، جنگلی چیتا گہری کھائی میں گر گیا
محمکہ وائلڈ لائف کے آفیسر سردار نواز کے مطابق کھائی میں چیتا گرنے کے باعث چیتے کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ وائلڈ لائف حکام نے گہری کھائی اور اندھیرے کے باعث سات گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد چیتے کو باہر نکالا۔ چیتے کو نکالنے سے قبل ٹرنکولائزر گن سے بے ہوش کر کے باہر نکالا گیا۔ بعد ازاں چیتے کو پنجرے میں بند کر کے علاج کے لیے ایبٹ آباد روانہ کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ وائلڈ لائف حکام نے مزید کسی جانور کی موجودگی کے پیش نظر لوگوں کو رات کے اوقات میں جنگلات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔