ریاست تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بلاامتیاز حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے اسلام آباد سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں کثیرنسلیں آباد میں ہیں اور تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ دار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت بچوں کی مشقت اور انسانی حقوق کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھے کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ غیرمناسب رویے کو روکنے کے لئے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل ہونے سے روکنے کیلئے انہیں ہر صورت مصروف رکھنے کی ضرورت ہے۔