پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 550 کروڑ روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دیا ہے
پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 550 کروڑ روپے کا خصوصی ریلیف پیکیج دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں رمضان ریلیف پیکیج کی پائی پائی حقداروں تک پہنچائی جا رہی ہے۔ رمضان پیکیج کے تحت سستے آٹے کی فراہمی پر 240 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہے۔ ہماری حکومت نے رمضان پیکیج کیلئے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم مختص کی۔ رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے کلو کے حساب سے عوام کو فراہم کر رہے ہیں۔ رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء اور مشیران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ رمضان پیکیج کی ذاتی نگرانی کر رہا ہوں۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں مہنگائی مافیا کا مکمل خاتمہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔