ختم نبوت کے معاملے پر تحریک لبیک سے پیچھے نہیں، شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر ہم کالعدم تحریک لبیک سے پیچھے نہیں ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، صبح 3 بجے میٹنگ ختم ہوئی، کچھ دیر بعد دوبارہ میٹنگ شروع ہو گی