شہر قائد میں آج دن بھرتیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
شہر کراچی میں آج دن بھر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محمکہ موسمیات نے کہا ہے کہ دن بھر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے جبکہ دن میں ہوا 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، بالائی وسطی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران بالا ئی سندھ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد و گرد نواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔