پشاور اور کراچی جلسوں کے بعد ان کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے انتخابات اب ہوکر رہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ پشاور اور کراچی جلسوں کے بعد عمران خان کی دن بدن بڑھتی مقبولیت سے انکی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ ابھی مینار پاکستان میں انشاللہ عوام بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لوگ الیکشن اب کسی صورت روک ہی نہیں سکتے ، نئے انتخابات اب ہوکر رہیں گے۔