بھارتی ہائیکورٹ نے مطلقہ مسلم خواتین سے متعلق بڑا فیصلہ سنادیا

بھارت کی الٰہ آباد ہائی کورٹ کے لکھن بنچ نے مسلم خواتین کے حق میں اہم فیصلہ سنادیا ۔ا لٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھن بنچ نے مسلم خواتین کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ طلاق شدہ مسلم خواتین کو بھی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 125 کے تحت شوہر سے نان نفقہ(اخراجات)حاصل کرنے کا حق ہے اور وہ اسے عدت کے بعد بھی حاصل کرسکتی ہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیا کہ طلاق شدہ خواتین کو یہ حق تب تک حاصل ہے جب تک وہ دوبارہ شادی نہیں کرلیتی۔ جسٹس کرونیش سنگھ پوار کی بنچ نے عرضی گزار رضیہ کی فوجداری نظرثانی درخواست پر یہ حکم دی۔