گوجرانوالہ: نہر اپر چناب سے ملنے والا نایاب جانور پنگولین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
نہر اپر چناب سے ملنے والا نایاب جانور پنگولین لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ نواحی گائوں کوٹلی آدو میں نہر اپر چناب سے شہریوں نے پانی میں بہہ کر آنے والے پنگولین کو تین گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا اس دوران شہری اسکے چلنے پھرنے اور بیٹھنے کے مختلف انداز سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔ بعد ازاں پنگو لین کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔