آئندہ دو روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں آج وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں کم شدت اوروقفوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،،گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور میں37، جبکہ مظفر آباد17، گجرات،گڑھی دوپٹہ 04 اور قصور میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43،سکھر، سبی، روہڑی، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔