پاکستان میں دہشتگردی کےپیچھے وہی دشمن ہے جودوستی کی بات کرتا: چودھری نثار
منڈی بہاوالدین میں پنجاب رینجرزکی تیس ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیرداخلہ چودھری نثار نےکہا ہےکہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سےہےجواسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کیےہوئےہیں،ہمارے درمیان وہ لوگ ہیں جوہمارے دشمنوں سے پیسہ لے کر یہاں فساد پیدا کرتے ہیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ رینجرزکےجوان پاکستان اوراسلام کےسپاہی ہیں، انہوں نےملک کےگلی کوچوں سےدہشتگردی کا خاتمہ کرکے اس کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے،وہ یہاں فساد پھیلانا چاہتا ہے،
اس سے پہلے وفاقی وزیرداخلہ نے رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اورسلامی لی۔
پنجاب رینجرزکے چار سوننانوے سپاہی پاس آؤٹ ہوئے۔