شہباز شریف کی ہدایت پر آج پنجاب بھر میں شہدا ئے اٹک کیلئے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات
کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی رسم سوئم کی تقریب ان کے آبائی گاوں میں ہوگی۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آج پنجاب بھر میں ضلعی انتطامیہ کی جانب سےنماز عصر کے بعد کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اوردیگر شہدا کے لئےقران خوانی اور دعا کی جائےگی۔انتظامیہ نے شہریوں سے قرآن خوانی اور دعا میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔ لاہور میں ٹاﺅنز کی تمام اہم مساجد میں قرآن خوانی ہو گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن عثمان نےاس سلسلے میں تمام ٹاون ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت جاری کردی ہیں ۔