کچھ لوگ نہيں چاہتے ايم کيوايم واپس پارليمنٹ ميں آئے: سراج درانی

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی عیادت کے بعد میڈیا سے باچیت کرتے ہوئےسپيکرسندھ اسمبلي آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ رشيد گوڈيل پر حملہ، مذاکرات سبوتاژکرنے کي سازش ہوسکتي ہے، ناراض اراکین کو منانے کیلئے بھی کوشش جاری رکھیں گے، کچھ لوگ نہيں چاہتے ايم کيو ايم واپس پارليمنٹ ميں آئے، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرادری نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، رشید گوڈیل پر حملے کرنے والے ملزمان کا جلد سراغ لگالیا جائے گا، دعا کريں رشيد گوڈيل کي صحت بہترہو، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے سفارش کروں گا کہ ہر ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی سیکورٹی فراہم کی جائے۔