شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 25 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔آپریشن کے دوران جیٹ طیاروں نے شوال کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجہ میں پچیس دہشتگرد مارے گئے۔مقامی زرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق بمباری سے دہشتگردوں کےپانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔