ہالی وڈ ایکشن فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کا ریلیز سے 2 دن قبل آخری ٹریلر جاری
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کی کہانی خفیہ ایجنسی کیلئے قاتل کا کردار اد اکرنے والے ایک شخص پر مبنی ہے، جوانتہائی خطروں سے کھیلتے ہوئے ساتھی خاتون کی جان بچانے کے لیے طاقتور امریکی خفیہ اداروں سے جا ٹکراتا ہے. فلم میں ایجنٹ کا کردار روپرٹ فرینڈ نے ادا کیا ہے دیگر اداکاروں میں ہانا ویئر،زاچیرے کوائنٹو،ایمیلیو ریویرا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے،ایکشن سے بھرپور فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون اکیس اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔