محمد حفیظ کے ستارے مسلسل گردش میں ہیں،پراپرٹی ڈیلر نے سوا تین کروڑ روپے کا فراڈ کردیا، پولیس نے رقم واپسی کی یقین دہانی کروا دی

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے ایس پی سی آئی اے عمر ورک کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ڈیفینس ہاوسنگ سوسائٹی میں کمرشل پلاٹ خریدنے کے لیے مقامی پراپرٹی ڈیلر کاشف کو سوا تین کروڑ روپے کی رقم ادا کی۔۔۔ پراپرٹی ڈیلر رقم لے کر غائب ہو گیا اور ابھی تک پلاٹ ملا نہ رقم واپس کی گئی،،، انہوں نے درخواست میں پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کا رقم واپس دلوائی جائے۔۔۔ ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے محمد حفیظ کو یقین دہانی کروائی کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور ان کی رقم واپس کروائی جائے گی ۔