لاہور سائنس کالج میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم کے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے
پولیس کے مطابق سائنس کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوطالبعلم زخمی ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت کے کارکن کالج میں پروگرام کرنا چاتے تھے مگر سائنس کالج کے طلبہ نے اجازت نہ دی جس کے بعد دونوں تنظیموں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، جمعیت کے کارکنوں نے کالج میں گھس کر تھوڑ پھوڑ بھی کی۔ طلبہ نے الزام عائد کیاکہ کالج میں آئے روز تشدد کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن مقامی پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی۔۔۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی اقبال ٹاﺅن بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے،، ایس پی ڈاکٹر اقبال کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے پچیس کے قریب کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے واقعہ کے بعد طلبہ کی بڑی تعداد اقبال ٹاﺅن تھانہ کے باہر پہنچ گئی اور ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔