سترہ ہزار ٹن وزنی وار شپ فلیٹ ٹینکرپاک بحریہ کےبیڑے میں شامل ہو گیا

17 ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینکر وزارت دفاعی پیداوار اور پاک بحریہ کے تحت ترکی کے میسرز ایس ٹی ایم کے اشتراک کار سے تعمیر کیا گیا ہے، جو ترکی کے ساتھ تعاون اور دفاعی خود انحصاری میں اہم مثال ہے، فلیٹ ٹینکر کا ڈیزائن ترکی نے تیار کیا ہے جبکہ اسے کراچی شپ بارڈ میں تیار کیا گیا ہے ۔ فلیٹ ٹینکر پاکستان کا سب سے بڑا جہاز ہے، پاکستان نیوی فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کی لاجسٹک ضروریات پوری کرنے میں معاون ہو گا۔ فلیٹ ٹینکر کا ڈیزائن عصری رجحانات پر مبنی اور نیول شپس کی درجہ بندی کیلئے بیورو ویری ٹاس رولز کے مطابق ہے۔ فلیٹ ٹینکر کی مقررہ مدت سے 2 ماہ قبل تکمیل ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے یوم آزادی تقریبات کے موقع پر پاکستانی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔