پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لندن میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ناروے کے شہر اوسلو میں جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری لندن پہنچے جہاں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق بلاول اور زرداری میں ہونے والی ون آن ون ملاقات میں پارٹی کی تنظیم نو اور ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں نئی صوبائی کابینہ پر بھی مشاورت ہوئی،، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت سے متعلق مشاورت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رحمان ملک آصف زرداری سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ٹی او آرز کمیٹی میں شرکت اور دیگر آپشنز کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا