پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے کرپشن ہے.وزیراعظم کے غیرملکی دورے ٹیکس دہندگان کو پینسٹھ کروڑ روپے میں پڑے
عمران خان نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر شریف خاندان پر چڑھائی کردی، لکھتے ہیں کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے بھی کم رہی، غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ کرپشن ہے ، وزیراعظم کے پینسٹھ کروڑ روپے کے غیر ملکی دوروں سے ملک کو کیا ملا؟ نواز شریف کے غیر ملکی دورے ٹیکس دہندگان کو 65 کروڑ روپے میں پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم چھٹیاں گزارنے بیرون ملک جاتے ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم کے غیرملکی دورے بھارت میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری لے کر آتے ہیں،، عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بچے ملک سے باہر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیراعظم کے بچوں کے پاکستان سے باہر کاروبار غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے اچھا پیغام نہیں۔۔۔