یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار اعشاریہ پینتیس پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی پر پاکستان میں بھی یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار اعشاریہ پینتیس پیسے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول دو روپے ساٹھ پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین چار روپے پینتیس پیسے جبکہ مٹی کا تیل تین روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل تین روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اسی پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی بڑھنے سے عوام ریلیف سے محروم ہو جائیں گے۔