نریندر مودی کے بیان کیخلاف گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی گلگت بلتستان کے حوالے سے بیان پر پورے گلگت بلتستان میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ریلیوں میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے آواز اٹھانے کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردے کروا رہا ہے۔ بھارتی ایجنسیاں پاکستان میں بد امنی پیدا کررہی ہیں۔ بھارت وزیراعظم نریندر مودی ایسے بیانات دیکر مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جوکبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ریلیوں کے شرکا نے اقوام متحدہ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے بارے میں بیانات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔