کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں معصوم بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی

گلشن اقبال کے علاقے بلاک فائیو میں ریلوے لائن کے قریب سے ہارون نامی ملزم نے مبینہ طورپر تین سالہ سونیا کو اغوا کرنے کی کوشش تو بچی کی والدہ نے شورمچادیا،،اور مدد گار ون فائیو کواطلاع دی،،جس پر پولیس فوری طورپرموقع پرپہنچی،،اورملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،، دوسری طرف زمان ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد شہریوں سے لوٹ مار کرنےو الے دو ڈاکؤوں کو زخمی حا لت میں گرفتار کرلیا،،کھوکھرا پار پولیس نے بھی اسنيپ چيکنگ کے دوران منشيات فروش محمد اسلم کو دھرلیا،،سولجر بازارکے علا قے سے بھی منشيات بیچنے والا ملزم وسیم پکڑا گیا،اسٹيڈيم روڈ کےقريب سے موٹرسائیکل چھننے والا ملزم عمران گرفتارکرلياگیا ،،دوسری جانب اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی میں قبرستان کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی،، جس کی شناخت نہیں کی جا سکی،،جب کہ جبکہ کیماڑی سلطان آباد سے بھی نوزائیدہ بچے کی لاش ملی،